شہر شہر اور گاؤں گاؤں صفائی مہم کی ضرورت ہے،فضل حکیم خان

سڑکوں کے اطراف ندی نالوں کی صفائی پر خصوصی توجہ درکار ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی کا کہنا ہے کہ شہر شہر اور گاؤں گاؤں صفائی مہم کی ضرورت ہے، بارشوں کے بعد پیدا ہونی والی صورتحال عوام اور اداروں دونوں کے لئے درد سر بن جاتی ہے، سڑکوں کے اطراف ندی نالوں کی صفائی پر خصوصی توجہ درکار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈبلیو ایس ایس سی سوات اور ٹی ایم اے جائزہ اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا جو ڈیڈیک آفس سیدو شریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ٹی ایم او بابوزئی سرفراز خان، چیف ایگزیکٹو ڈبلیو ایس ایس سی سوات شیدا محمد، چیئرمین فیصل خان، جنرل منیجر آصف سلیم اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع میں آبنوشی، صفائی اور سینی ٹشن سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چیئرمین ڈیڈیک کا کہنا تھا کہ صاف پانی کی فراہمی، صفائی اور سینیٹشن سے متعلق سروسز میں مذید بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈبلیو ایس ایس سی سوات نے حالیہ بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال میں بھرپور کردار ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر کی صفائی اور بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ندی نالوں کی صفائی باقاعدگی سے ہونی چاہیے۔ اسی طرح صفائی کے معاملے میں اور گندگی مقرر کردہ جگہوں پر جمع کرنے لئے بھی عوامی آگاہی کی ضرورت ہے۔ فضل حکیم خان یوسفزئی نے ٹی ایم اے اور متعلقہ محکموں کے درمیان بہتر کورڈینیشن پر بھی زور دیا اور کہا کہ پبلک مقامات پر صفائی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More