پیپلز پارٹی چارباغ کا فیصلہ دیگر تحصیلوں کے رہنما ء نہیں کر رسکتے، سید خالد محمد

انہوں نے کہا کہ 20 مارچ کو منگلوتان چارباغ میں عظیم الشان جلسہ کریں گے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل چارباغ کے رہنماء سید خالد محمد نے کہا ہے کہ چارباغ میں پارٹی کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ دیگر تحصیلوں کے پارٹی عہدیدار نہیں کر سکتے بلکہ تحصیل چارباغ کا فیصلہ یہاں پر پارٹی کے ورکروں کی جانب سے ہوگا،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن سے اتحاد پر تحصیل چارباغ کے کارکنان کو بے خبر رکھا گیا ہے اور کسی سے بھی مشاورت نہیں کی گئی جس کے باعث پارٹی کے کارکنان و عہدیدار ناراض اور اس فیصلے کے خلاف ہیں۔انہوں نے کہا کہ 20 مارچ کو منگللتان   چارباغ میں عظیم الشان جلسہ کریں گے جس کا مقصد یہ ہے کہ چارباغ کا فیصلہ دیگر تحصیلون کے رہنماء نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ یکطرفہ رویہ برقرار رہا تو چارباغ میں پارٹی کا نام و نشان ختم ہو جائے گا۔جس کی ذمہ داران وہ رہنماء ہوں گے جو ہمیں بے خبر رکھتے ہیں اور جاندارانہ فیصلے کرتے ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More