مئیر منتخب ہونے کے بعد سیدو اسپتال کو اپنے ویژن کے مطابق بناؤنگا،محمد امین

ہسپتال میں ڈاکٹر مسیحا بن کر مریضوں کا علاج و معالجہ اور باقی عملہ مریضوں کے ساتھ اچھا برتاو کریں گے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )سٹی کونسل بابوزئی سوات سے میئر کے امیدوار و سابق ایم پی اے محمدامین نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے دور حکومت میں جس سیدو شریف تدریسی ہسپتال کی تعمیر شروع کی تھی میئر منتخب ہونے کے بعد وہ اس ہسپتال کو اپنے ویژن کے مطابق بنائیں گے اور اس ہسپتال میں ڈاکٹر مسیحا بن کر مریضوں کا علاج و معالجہ اور باقی عملہ مریضوں کے ساتھ اچھا برتاو کریں گے۔ گوگدرہ میں شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس ہسپتال کو جدید آلات و سہولیات سے آراستہ کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ سنٹرل ہسپتال میں جو جدید ایم ار ائی مشین لگائی تھی جوکہ موجودہ حکمرانوں کی وجہ سے اب خراب پڑی ہے ہم اس سے بھی جدید مشینیں نصب کریں گے تاکہ مجھ سمیتعام ادمی بھی اس سے مستفید ہو سکے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More