ہماری پارٹی نے امن کے قیام کے لئے قربانیاں دی ہیں، نثار خان

انہوں نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے 31 مارچ کو اپنا ووٹ ان کے حق میں استعمال کرنے کی اپیل کی جس پر اہلیان علاقہ نے ان سے وعدہ کیا کہ وہ عوامی مئیر کو کامیاب بنائیں گے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل بابوزئی سے عوامی نیشنل پارٹی کے میئر کی نشست کیلئے اُمیدوار نثار خان نے کہا ہے کہ ہماری پارٹی نے سوات میں دہشت گردی کی بدترین لہر کے دوران قربانیاں دے کر امن قائم کیا، ہمارے بڑوں نے سوات کے لوگوں کو پرامن ماحول فراہم کرنے کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کئے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے این پی سوات کی جانب سے یونین کونسل گل کدہ نمبر3کے علاقہ میرہ میں منعقد جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، نثار خان نے مزید کہا کہ گل کدہ کے غیور عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہمیشہ ہمیں عزت دی،عوامی نیشنل پارٹی عام لوگوں کی جماعت ہے جس نے ہمیشہ مسائل کے حل کیلئے کوششیں کی ہے، انہوں نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے 31 مارچ کو اپنا ووٹ ان کے حق میں استعمال کرنے کی اپیل کی جس پر اہلیان علاقہ نے ان سے وعدہ کیا کہ وہ عوامی مئیر کو کامیاب بنائیں گے،تقریب سے عبداللہ یوسفزئی،جنرل سیکرٹری عطاء اللہ خان، سابق نائب ناظم جیمروز خان زاہد علی اور خورشید اقبال نے بھی خطاب کیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More