کلین اینڈ گرین ماڈرن سٹی کا قیام ہمارا ویژن ہے، محمد امین

28مارچ کو کو جماعت اسلامی کے مرکزی امیرسراج الحق نشاط چوک میں آخری انتخابی جلسہ سے خطاب کریں گے

سوات ( زما سوات ڈاٹ کام)جماعت اسلامی کے امیدوار برائے سٹی میئر تحصیل بابوزئی اور سابق ایم پی اے محمد امین نے کہا ہے کہ کلین اینڈ گرین ماڈرن سٹی کا قیام ہمارا وژن ہے، اگر موقع ملا تو اپنے تمام ادھورے منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچاؤنگا، 28مارچ کو کو جماعت اسلامی کے مرکزی امیرسراج الحق نشاط چوک میں آخری انتخابی جلسہ سے خطاب کریں گے، جس کا ہر چوک پر تاریخی استقبال کیا جائے گا، انتخابی مہم کے دوران عوام کی جانب سے پیار و محبت ملا جس کا عوام کے بے حد مشکور ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی مینگورہ شہر حاجی یاسین خان، سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے نائب صدر حاجی حیات علی، امیدوار جنرل کونسلر بنڑ برکت علی خان بابا، امیدوار جنرل کونسلر لنڈیکس شوکت علی خان، سیاسی کمیٹی کے چیئرمین عزیز اللہ خان، امیدوار جنرل کونسلر نویکلے رحمت علی خان، جماعت اسلامی مینگورہ کے جنرل سیکرٹری سمیع اللہ خان اور دیگر امیدواراور عہدیدار بھی موجود تھے، امیدوار برائے سٹی میئر تحصیل بابوزئی محمد امین نے مزید کہا کہ بطور ایم پی اے سوات میں کینسر ہسپتال،1200بستروں کا سیدوٹیچنگ ہسپتال، مینگورہ بائی پاس، پبلک لائبریری، ہزاروں سوئی گیس کنکشنز، سوات بورڈ کی بحالی، سیدو میڈیکل کالج کی ریکگنیشن، جہانزیب کالج میں آئی ٹی بلاک کی تعمیر، گرلز کالج پوسٹ گریجویٹ بلاک، ڈگری کالج مینگورہ بلڈنگ کی منظوری، سنٹرل ہسپتال میں ایم آر آئی مشین کی تنصیب، ناداراور لاوارث لوگوں کے لئے دارالکفالہ کا قیام، نئے پرائمری سکولوں کی تعمیر و اپ گریڈیشن، اندرونی شہر میں سڑکوں کی تعمیر اور سڑکوں کی بحالی، پانچ نئے گرلز سکولوں کی تعمیر، سنٹرل ہسپتال میں گائنی /نرسری وارڈ اور عوامی سرائے کی تعمیر اور دیگر منصوبے شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ اگر عوام نے خدمت کا موقع دیا تو بہترین سیورج سسٹم، صاف پانی کی فراہمی، ٹریفک کی روانی، والکنگ ٹریکس، تفریحی پارکس، سپورٹس سہولیات، قبرستان سمیت دیگر تعمیر وترقی کے منصوبوں کا پلان بنایا ہے، انہوں نے کہا کہ مینگورہ شہر کو ماڈل اور روشنیوں کا شہر بنائیں گے، انہوں نے کہا کہ آج 23مارچ یوم تجدید عہد کا تاریخی دن ہے قیام پاکستان سے لے کر اب تک ملک ہر مخلص قیادت کو حکمرانی نہیں ملی جسکی وجہ سے بے تحاشہ وسائل کے باوجود ملک کے عوام پر یشانیوں کا شکار ہیں، انگریزوں کے غلام حکمران بنتے چلے آرہے ہیں جبکہ ملکی مسائل کا حاصلہ حل چہروں کی تبدیلی بلکہ اسلامی نظام کا نفاذ اور دیانت دار لوگوں کو حکمران دینا ہے جس کے لئے جماعت اسلامی جدوجہد کررہی ہے، انہوں نے کہا کہ عوام با شعور ہیں وہ پیسوں کی دھمک چمک کی سیاست کو مسترد کرکے اپنے لئے مخلص اور دیانت دار امیدواروں کا نتخاب کریں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More