بلدیاتی انتخابات میں حکومت کو سرپرائز دیں گے،مشتاق احمد خان

سوات کے غیور عوام ’’عام ادمی کا میئر‘‘ محمد امین کے حق میں ووٹ استعمال کرکے اپنے لئے صادق و امین میئر کا انتخاب کریں گے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)جماعت اسلامی کے صوبائی امیر سنیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں حکومت کو سر پرائز دیں گے اور جماعت اسلامی نے جن اُمیدواروں کو ٹکٹ جاری کئے ہیں وہ امین و صادق ہے اور ان کے پاس گلی کوچوں ، شہروں کے مسائل کا حل موجود ہے۔ سیدو شریف کے یونین کونسل اسلام پور میں میئر کے اُمیدوار محمد امین کے انتخابی جلسہ سے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ محمد امین پانچ سال تک اسمبلی کا ممبر رہ چکا ہے اور ان کا دامن پاک ہے اور میئر منتخب ہوکر بھی اُن کا دوامن حسب سابق صااف رہیگا اور مینگورہ سے سلیکٹڈ ایم پی اے کے اثاثے پانچ سال میں پانچ ارب روپے تک پہنچ چکے ہیں جو الیکشن کمیشن میں ان کے کاغذات نامزدگی میں موجود ہے اور اگلے انتخابات میں اُن کے اثاثے دس ارب سے بھی زیادہ ہوجھائیں گے۔ اس لئے سٹی کونسل بابوزئی کے لوگوں نے فیصلہ کیا ہے کہ31 مارچ کو سوات کے غیور عوام ’’عام ادمی کا میئر‘‘ محمد امین کے حق میں ووٹ استعمال کرکے اپنے لئے صادق و امین میئر کا انتخاب کریں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More