بلدیاتی انتخابات،استانیوں کی دور دراز علاقوں میں ڈیوٹیاں لگ گئیں

لیڈی ٹیچروں کو ان کے متعلقہ علاقوں اور گھروں کے قریب پولنگ اسٹیشنوں میں ڈیوٹیاں لگاکر ان کی اور عوام کی پریشانیوں کا خاتمہ کرے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن کا عجیب و غریب اقدام، بلدیاتی انتخابات کیلئے لیڈی ٹیچر ز کی دوردراز علاقوں میں ڈیوٹیاں لگا دی گئیں، عوام میں تشویش، فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ، 31مارچ کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے خواتین استانیوں کی دور دراز کے علاقوں میں ڈیوٹیاں لگادی ہیں جس کے سبب ٹیچروں سمیت والدین اور عوام میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی  ہے،جن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے کیونکہ اس میں علاقائی روایت کا خیال نہیں رکھا گیا جبکہ ان خواتین کو ڈیوٹی کے دوران سیکورٹی کا مسئلہ بھی پیش آسکتا ہے، مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے اور لیڈی ٹیچروں کو ان کے متعلقہ علاقوں اور گھروں کے قریب پولنگ اسٹیشنوں میں ڈیوٹیاں لگاکر ان کی اور عوام کی پریشانیوں کا خاتمہ کرے۔ 

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More