ملوک آباد ، مشترکہ پولنگ اسٹیشنوں کا قیام، عوام کی جانب سے شدید رد عمل

ملوک اباد میں بلدیاتی الیکشن کے لئے دو مشترکہ پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )ویلج کونسل ملوک آباد میں مشترکہ پولنگ اسٹیشنوں کا قیام، عوام کی جانب سے شدید رد عمل سامنے آگیا، مرد و خواتین کے لئے الگ الگ پولنگ اسٹیشن قائم کرنے کا مطالبہ ہے، مینگورہ کی ویلج کونسل ملوک اباد میں بلدیاتی الیکشن کے لئے دو مشترکہ پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے، جس پر مقامی حلقوں نے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اسے علاقے کی روایات کے منافی قرار دیا، اس ضمن میں طاہر اللہ خان توصیف خان اور دیگر نے کہا کہ ہم نے الیکشن کمیشن کو اس سلسلے میں تحریری طور پر اگاہ کیا ہے جبکہ دیگر لوگوں نے بھی کمیشن کو درخواستیں دی ہے، مگر اس کے باوجود مشترکہ پولنگ س اسٹیشنز قائم کئے گئیں، انہوں نے کہا کہ اس اقدام ٹرن اوٹ بہت کم ہوگا جبکہ اگر کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش آیا تو اس کی ذمہ داری الیکشن کمیشن پر عائد ہوگی، لہٰذا مرد اور خواتین کے لئے الگ الگ پولنگ اسٹیشنزقائم کئے جائیں۔ 

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More