عوام نے فیصلہ کرلیا ہے کہ وہ عام آدمی کا مئیر منتخب کریں گے،محمد امین

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کل گھروں سے نکل کر ترازوں پر مہر لگا کر بابوزئی کی ترقی و خوشحالی کا آغاز کریں

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)سٹی کونسل بابوزئی سے میئرکے اُمیدوار و سابق ایم پی اے محمدا مین نے کہا ہے کہ تحصیل بابوزئی کے گلی گلی ، کوچے کوچے میں غیور عوام نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ترازو پر ٹھپے لگا کر اپنے لگا کر اپنے لئے ’’عام ادمی کا میئر‘‘ منتخب کریں گے اور اپنے بنیادی مسائل حل کرائیں گے۔ مینگورہ میں انتخابی مہم کے اخری جلسہ سے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ یکم اپریل سے ہی وہ تحصیل بابوزئی اور اس کے عوام کی ترقی کے لئے ایک ماہر ٹیم کے ساتھ کام شروع کریں گے اور میئر کی مدت میں اس تحصیل کو ماڈل تحصیل بنائیں گے ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کل گھروں سے نکل کر ترازوں پر مہر لگا کر بابوزئی کی ترقی و خوشحالی کا آغاز کریں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More