ڈی پی او سوات نے مینگورہ بازار کا دورہ کیا، پرتپاک استقبال

ڈی پی او  نے  اس دوران منگورہ سٹی میں جاری ابابیل فورس پٹرولنگ  کا  بھی جائزہ لیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) ڈی پی او  شفیع اللہ گنڈاپور نے منگورہ بازار کا دورہ  کیا۔بازار پہنچنے پر لوگوں کے بڑے ہجوم نے ڈی پی او سوات کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے۔ڈی پی او  عوام کے ساتھ گھل مل گئے اور ان سے منشیات ، ٹریفک،سٹریٹ کرائم  اور   دیگر مسائل کے حوالے سے بھی دریافت کیا۔ڈی پی او  نے  اس دوران منگورہ سٹی میں جاری ابابیل فورس پٹرولنگ  کا  بھی جائزہ لیا۔ڈی پی او نے منشیات فروشوں کے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ منشیات جیسا ناسور سے بہت جلد اپ لوگوں کو چھٹکارا ملے گا ۔ سوات پولیس منیشات سے پاک معاشرہ فراہم کر کے ہے دم لے گی۔ منشیات فروشوں کے لئےیہاں جگہ نہیں ۔وہ ضلع بدر ہو کے چلے جائیں منشیات فروشوں کے خلاف جنگ میں ان کے ساتھ کوئی رعائیت نہیں برتی جائیگی ۔”ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور”ڈی پی او نے اس دوران بازار اور ملحقہ مارکیٹوں کا بھی ویزٹ کیا۔۔اور وہاں موجود لوگوں سے ملاقات کی اور انہیں درپیش ٹریفک اور دیگر مسائل کا جائزہ لیا اور ان کے اجتماعی اور انفرادی مسائل کو حل کرنے کا حکم دیا۔ ڈی پی او نے بازار میں امن وامان کے بحالی کے لئے اور جرائم کے روک تھام کے لئے  ابابیل سکواڈاور ٹریفک نظام کو بہتر سے بہتر بنانے کے لئے سٹی سرکل میں مزید  ٹریفک پولیس   نفری کی تعیناتی کی بھی منظوری دی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More