پولیس اہلکار کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے، ڈی پی او سوات

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)  ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور اور ڈپٹی کمشنر سوات عرفان اللہ وزیر کا سنگوٹہ پبلک سکول کے حوالے سے کریسچن کمیونٹی وفد سے ملاقات،تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور اور ڈی سی سوات عرفان اللہ وزیر نے دفتر ڈی سی سوات میں ارچ بیشف ڈاکٹر جوسف ارشد، سسٹر رفعت ہیڈ آف آل پاکستان پریزنٹیشن کنونٹس سکول، سسٹر ٹریسا یونس پرنسپل سنگوٹہ پبلک سکول اور فادر عارف ریاض سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈی پی او سوات نے کل کے دل خراش سانحہ کے حوالے سے انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملوث ملزم کنسٹیبل عالم خان ولد حضرت عمر کو کیفر کردار پہنچائینگے، انہوں نے کہا کہ واقعے کے حقائق  منظر عام پر لانے کے لئے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی گئی ہیں۔ انہوں کہا کہ انصاف کے تقاضے ہر حال میں پورے کیے جائینگے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سوات عرفان اللہ وزیر نے بھی کریسچن کمیونٹی وفد سے کل والے سانحے کے حوالے سے انتہائی افسوس کا اظہار کیا، انہوں نے شہید بچی اور سانحہ میں ہونے والی زخمیوں کو صوبائی حکومت کیطرف سے جلد از جلد ریلیف دینے کا بھی عہد کیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More