سوات پولیس ان ایکشن،سماج دشمن عناصر کے خلاف کامیاب کارروائیاں

گلکدہ سیدو شریف میں ڈکیتی کرنے والے ملزمان گرفتار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )سوات پولیس کی بروقت کاروائی، حقیقی بہنوں کی سفاک قاتل اسلحہ سمیت گرفتار،تھانہ سیدو شریف کے حدود میں رات کے وقت گلکدہ سیدو شریف میں ڈکیتی کرنے والے ملزمان گرفتار، َتھانہ مٹہ کے حدود شوخدڑہ میں اسلحہ کے نوک پر پٹرول پمپ چوکیدارسے اسلحہ اور سیل مین سے نقد رقم چھیننے والا رہزن گروہ مٹہ پولیس کی شکنجے میں، کانجو ٹاون شپ میں قبضہ مافیاں کے خلاف کاروائی متعلقہ محکمے درخواست پر کی گئی ہے، ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس افیسر شفیع اللہ گنڈا پور نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے کیا،،انہوں نے مزید کہا کہ جمال ابادسنگوٹہ کے رہائشی ملزم نصیرخان ولداکبرخان نے مورخہ 22جنوری 2023بوقت قریب 05:15بجے گھریلوں تنازعہ کی بنیادپراپنی تین حقیقی بہنوں پربہ اسلحہ اتشین سے بہ ارادہ قتل فائرنگ کی۔فائرنگ کے نتیجہ میں دوبہنیں مسماۃ عزت بی بی،مسماۃ رابعہ جان بحق اورمسماۃ نازبی بی شدیدزخمی ہوئی۔ملزم نے فائرنگ کرکے موقع سے فرارہوا۔مقامی پولیس تھانہ منگلورکے ایس ڈی پی او عطائاللہ خان سرکل سیدو،ایس ایج او عثمان علی تھانہ منگلوراوردیگرنفری پولیس نے اطلاع ملتے ہی فوراً علاقہ کوگھیرے میں لے لیا۔سرچ اپریشن کے دوران ملزم دریائے سوات کی طرف بھاگ نکلا۔جہاں پہلے سے متعین نفری پولیس نے الہ قتل سمیت گرفتارکرلیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔مزیدتفتیش جاری ہے،انہوں نے کہا کہ تھانہ سیدو شریف کے حدود گلکدہ سیدو شریف میں مدعی وکیل محمدطیب خان ولدمحمدعلی جان ساکن سالارزوضلع باجوڑحال شیراڑی گلکدہ سیدوشریف کے گھرمیں رات وقت داخل ہوکرڈکیتی کرنے والے ملزمان گرفتارکرلیا گیا ہے جس میں۔ جمال شاہ ولد ظاہر شاہ ساکن شگئی سیدو شریف، فواد حسین ولد حسین مالک ساکن راجہ آباد مینگورہ،رفیع اللہ ولد محمد ایوب ساکن خواجہ آباد مینگورہ، عزیز ابراہیم ولد ثابت نور ساکن شگئی سیدو شریف گرفتار کرلئے گئے ہیں جبکہ ذولقرنین ولد جاوید اقبال ساکن لنڈیکس مینگورہ، شہاب ولد ادریس ساکن شیراڑئی گلکدہ اور نعمان ولد احسان اللہ ساکن گلکدہ نمبر 3ابھی تک عدم گرفتار ہے جن کی گتفتار کے لئے پولیس کاوائیوں میں مصرف عمل ہے،انہوں نے کہا کہ مورخہ 8دسمبر 2022 کوایس ایچ او تھانہ سیدوشریف کواطلاع ملی کہ بمقام شیراڑی ٹاون گلکدہ میں ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے۔اطلاع ملتے ہی ایس ایچ اوتھانہ سیدوشریف بمعہ دیگرنفری پولیس جائے وقوعہ جاکرمعلوم ہواکہ واقعی ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے۔جس کی رپورٹ مدعی محمدطیب ولدمحمدعلی جان ساکن سالارزوضلع باجوڑحال شیراڑی گلکدہ سیدوشریف نے کی کہ بوقت 04:30بجے رات کے اخری حصہ میں نامعلوم ملزمان نے میرے گھرکے مین گیٹ کا تالہ توڑکرگھرکے اندرداخل ہوکرجن میں ایک کے ساتھ پستول اورایک کے ساتھ کلاشنکوف موجودتھا۔ملزمان نے اسلحہ کی نوک پرالماری سے 6تولہ سونا،45000روپے نقد اورمیراذاتی موبائل فون ازقسم Infinix بزورچھین کرلئے گئے۔واقعے کا نوٹس ریجنل پولیس افیسرجناب سجادخان لیتے ہوئے مجھے سونپا گیا جس میں میں نے ایس پی انوسٹی گیشن کے سربراہی میں ایک سپشل ٹیم تشکیل دی جن کی نگرانی میں خود کررہے تھے، جس میں کامیاب اپریشن کرکے جدید سائینسی وٹیکینیکل بنیادوں پر مقدمہ میں دن رات محنت کرتے ہوئے اصل ملزمان کی گرفتاری اور ما ل مسروقہ برآمدگی کی کوشش کی۔اللہ تعالیٰ کی فضل کرم سے میرے براہ راست نگرانی اور اسپیشل ٹیم  کے دن رات محنت سے مقدمہ ہذا میں 7 ملزمان  کو ٹریس کرکے جن میں 4 ملزمان حسب ضابطہ گرفتار کئے گئے ہیں۔ملزما ن میں سے ملزم جمال شاہ کے قبضے سے مدعی محمد طیب سے بروز وقوعہ چھینا گیاموبائل فون بھی برآمد کیاگیا ہے۔برآمد شدہ موبائل فون کی شناخت بھی مدعی نے کی ہے اور مزیدتفتیش جاری ہے،انہوں نے کہا مزید کہا کہ امجد علی ولد محمد یوسف ساکن شوخدڑہ مٹہ اوراسامہ ولد علی بہادر ساکن شوخدڑہ مٹہ نے تھانہ مٹہ کے حدود شوخدڑہ میں واقع پٹرول پمپ میں داخل ہوکر اسلحہ کے نوک پر سیل مین سے مبلغ ایک لاکھ روپے نقد اور تین عدد موبائل فون بزور چھین لئے جبکہ پٹرول پمپ چوکیدار سے بندوق چھین کر فرار ہوئے، جس پر ریجنل پولیس افیسر جناب سجاد خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ضلع میں نے SP انوسٹی گیشن شاہ حسن خان کے سربراہی میں سپیشل ٹیم تشکیل دی کہ اصل ملزمان کو گرفتار کرکے مال مسروقہ کے برآمدگی کے احکامات جاری کی، سپیشل ٹیم نے جدید سائینسی اور ٹیکنیکل بنیادوں پر کام کرتے ہوئے ملزمان بالا کو مقدمے میں نامز د کرکے جن میں ملزم امجد علی کو گرفتار کرکے جن کے قبضے سے سیل مین سے چھینا گیارقم اور پٹرول پمپ چوکیدارسے چھینا گیا بندوق بھی برآمد کیا گیااورمزید تفتیش جاری ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اسی طرح ملزمان فیاض علی شاہ ولدممتازخان ساکن دمغارکانجو(2)اربازخان ولدفیاض علی شاہ بمع 22عددملزمان  نے ٹاون شپ کانجوپلاٹ نمبر215سکیٹرFمیں مداخلت کرکے مختلف قسم کے درختان کاٹ کرسرقہ کرکے ملزمان نے ناجائزقبضہ کی کوشش کی تھی۔جس پراسداللہ ڈاریکٹراربن اریاڈویلپنمٹ اتھارٹی سوات نے قانونی کاروائی کرنے کی انگریزی چھٹی کی تھی۔جس پرایڈیشنل SPسوات ارشدخان حال SPٹریفک وارڈن سوات،SHOتھانہ کانجوبمع دیگرنفری پولیس نے قانونی کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتارکرکے جن کے قبضے سے ایک ضرب پستول،ایک عددریپیٹر،ایک عددرائفل اور کل 39عدد کار تورس، دو عدد کلہاڑی پانچ عدد اریاورایک عددٹینٹ،955عددبانس،35عددمختلف سائزکے درختان برامدکئے گئے ہیں۔ملزمان کے خلاف تھانہ کانجومیں مقدمہ درج رجسٹر کیاگیا۔ انہوں نے کہا پولیس ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تیار ہے، جرائم پیشہ افراد  کے خلاف اپریشن جاری ہے اور سوات میں امن کی فضاء قائم جس کو برقرار رکھنے کے لئے  پولیس ہر وقت مختلف مقامات پر سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کررہے ہیں، انہوں نے کہا عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لئے پولیس دن رات ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے اور عوام کو سستہ سہولت فراہم کرنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑینگے

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More