ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور کا چوکی بہار کا  دورہ

 سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) دورے کے دوران ڈی پی او سوات نے چوکی کے  تمام چیک پوائنٹس کےاطراف میں سیکیورٹی صورتحال اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی اور سیکیورٹی انتظامات کے تناظر میں مناسب ہدایات جاری  کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر ملک دشمن و جرائم پیشہ عناصر، مشکوک اور اجنبی افراد کی نقل وحرکت پر کڑی نظررکھیں۔ انہوں نے سکیورٹی ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو اپنے تحفظ کی خاطر بلٹ پروف جیکٹ اور ہلمٹ کا لازمی استعمال کرتے ہوئے اپنی اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کےلیےہمہ وقت چوکنا رہتے ہوئے اپنےپیشہ ورانہ فرائض منصبی ایمانداری اور جانفشانی سے سرانجام دینے کی بھی ہدایات جاری کیے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More