الزامات لگانے والے ثبوت پیش کریں،میں سزا کے لئے تیار ہوں،فضل حکیم

تیرہ چودہ پارٹیوں کو ایک طرف کریں اور ہمارے کام کو دوسرے طرف اگر ان سے بھاری نہیں تھا تو ہم ذمہ دار ہوں گے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) تحریک انصاف کی نو سالہ کارکردگی سابقہ دور حکومتوں کی کارکردگی پر بھاری ہے اور اسی وجہ سے عوام نے دو دفعہ پی ٹی آئی کو کامیاب کرایا،بلدیات میں بھی عوام نے کارکردگی کی بنیاد پرکامیابی سے ہمکنار کیا،ہم عوام سے ہیں اور عوام کے ووٹ کو امانت سمجھ کردور اقتدار میں کسی قسم کی بد دیانتی نہیں کی مخالفین چاہے کتنا زور لگائیں لیکن اللہ کے دربار میں ہم سرخرو ہیں، ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے ڈویژنل صدر وسابق ایم پی اے و ڈیڈک چئیرمین فضل حکیم خان یوسفزئی نے سوات پریس کلب میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تحصیل مئیر بابوزئی شاھد علی خان و دیگر عہدیداربھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی بھی عوام کو تنہا نہیں چھوڑا ترقی ان کا حق ہے ترقیاتی کام تو ہوتے رہینگے ہم تو خوشی و غم میں بھی ان کے پاس رہتے ہیں سوات کے حالیہ حالات اور سیلاب میں بھی ہم عوام کے ساتھ رہے ان کو تنہا نہیں چھوڑا انہوں نے کہا کہ 2013 تا 2018 میں عوام نے ہم کو سپورٹ کیا، بلدیات میں بھی ہم پر اعتماد کیا اور انشااللہ آئندہ انتخابات میں بھی عوام عمران خان پر اعتماد کرکے بیٹ کے نشان پر مہر لگائنگے انہوں نے کہا کہ آج میں بتا رہا ہوں کہ ہم نے کیا کیا؟ پہلے جب اسمبلی گئے تو سمجھ نہیں آیا پھر جب سمجھ گئے تو ترقی پر کام پر توجہ دینا شروع کیا اور تباہ حال سوات کو آباد کردیا ڈگری کالج مینگورہ، جہانزیب کالج جو زلزلہ سے متاثر ہوا تھا اس کو دوبارہ بنایا سوات جیل بنایا، معذور بچوں کیلئے سپشل ایجوکیشن سکول پر کام کیا بی ایس کالجز، گرلز کالجزبنائیں، ڈینٹل کالج پر کام کا آغاز ہوچکا ہے، ہسپتالوں کو اپ گریڈ کیا، کارڈیالوجی ہسپتال پر کام جاری ہے، کبل پیڈز ہسپتال صوبے کا بڑا ہسپتال جس پر کام جاری ہے، سڑکیں بنائیں، موٹر وے بنایا، صحت کارڈ سمیت دیگر بے شمار منصوبے مکمل کئے جو ابھی تک کسی حکومت میں بھی نہیں ہوئے میں چیلنج کے ساتھ کہتا ہوں کہ 14 سیاسی جماعتوں نے بھی اتنے ترقیاتی کام نہیں کئے جتنے ہمارے دور اقتدار میں ہوئے، انہوں نے کہا کہ تیرہ چودہ پارٹیوں کو ایک طرف کریں اور ہمارے کام کو دوسرے طرف اگر ان سے بھاری نہیں تھا تو ہم ذمہ دار ہوں گے مینگورہ شہر کو صاف و شفاف پانی کا سنگین مسلہ تھا جس کیلئے گریوٹی سکیم پر کام شروع کیااس کے اراضی مالکان کو پیسے دئے ہیں جوعنقریب مکمل ہوکر عوام اس سے مستفید ہونگے انہوں نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ الزامات لگانے سے بہتر ہے کہ کوئی متعلقہ اداروں کو ثبوت پیش کرکے ثابت کریں تو میں سزا کیلئے تیار ہوں انہوں نے کہا کہ 12 فروری بروز اتوار نشاط چوک مینگورہ میں سابق وزیراعلی محمود خان کا پرتپاک استقبال کرینگے اور سوات کے غیور عوام سے التجا ہے کہ استقبالیہ پروگرام میں بھرپور شرکت کرکے تحریک انصاف کی نو سالہ کارکردگی ان کے زبانی سنیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More