سوات میں بارش اور برف باری، سردی میں اضافہ

ملک بھر سے بڑی تعداد میں سیاحوں نے سوات کے سیاحتی مقامات کا رخ کرلیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )سوات کے میدانی علاقوں میں بارش جبکہ پہاڑوں پربرفباری کا سلسلہ جاری ہے ،سوات کے سیاحتی مقامات میں پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی ہے۔ جس کے باعث سردی کی شدت میں مذید اضافہ ہوگیا ہے،سوات بھر میں دوسرے روز سے میدانی علاقوں میں وقفے وقفے کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے، جس کی وجہ سے موسم انتہائی سرد ہوگیاہے۔ سوات کے سیاحتی علاقے ملم جبہ ، میاندم ، بحرین ، کالام ، مٹلتان، اتروڑ اور گبرال میں بھی برف باری کاسلسلہ جاری ہے۔ ملک بھر سے بڑی تعداد میں سیاحوں نے سوات کے سیاحتی مقامات کا رخ کرلیا جہاں پر سیاح برف باری اور سوات کے خوبصورت نظاروں سے خوف لطف اندوز ہور رہے ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More