مراد سعید کی سیکورٹی پر مامور سوات پولیس کا اہلکار کئی دنوں سے اڈیالہ جیل میں بند

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات پولیس کا اہلکار پچھلے کئی ہفتوں سے اسلام آباد پولیس کی حراست میں ہیں،مراد سعید کے اسلام آباد رہائش گاہ سے گرفتار ایلیٹ فورس کے اہلکار گل علیم کو تاحال رہا نہ کیا جا سکا ہے ۔رمضان کے مہینے میں اہلخانہ شدید پریشانی میں مبتلا،حکومت اور پولیس کے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے اور رہائی کا مطالبہ۔ذرائع کے مطابق مراد سعید کے اسلام آباد رہائش گاہ سے گل علیم کو اسلام آباد پولیس نے اٹھا لیا تھا جس پر ایف آئی آر بھی درج کی جا چکی تھی اور اس کے بعد وہ تاحال اڈیالہ جیل میں قید ہے ۔ایف آئی آر کے بعد وہ عدالت کے سامنے کئی بار پیش ہوئے جبکہ عدالت نے ضمانت بھی دے رکھی ہے تا ہم وہ تاحال اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔گل علیم کو 20 مارچ کی شام مراد سعید کے گھر سے گرفتار کیا گیا تھا۔ گاؤں شلتالوں کے لوگون نے پولیس کے اعلیٰ حکام اور پی ٹی آئی کی قیادت سے گل علیم کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More