سوات میں برف پگھل چکی ہے اور گرمی بھی بڑھ گئی ہے، مراد سعید

سوات (زما سوات ڈاٹ کام )سابقہ وفاقی وزیر مراد سعید نے سوات کے ایک جلسے میں پہلے ہی کہا تھا کہ جب برف پگھلے گی تو گرمی بڑھے گی ۔ سابقہ وفاقی وزیر مراد سعید کے مطابق اب برف پگھل چکی ہے لہٰذہ لوگوں کو تیار اور باخبر رہنا پڑے گا۔ اس سے قبل سوات قومی جرگہ بھی برف پگھلنے کا انکشاف کر چکے ہیں۔ مراد سعید کے ذرائع کے مطابق مراد سعید کو قتل کرنے اور راستے سے ہٹانے کی تیاری کیا جا رہی ہے کیونکہ امن و امان کی خراب صورتحال میں مراد سعید نے سب سے پہلے آواز اٹھائی تھی یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ نامعلوم افراد کی جانب سے ان کا پیچھا کیا جارہا ہے اور ان کو دھمکیاں مل رہی ہے ۔ مراد سعید نے سوات کے عوام کو الرٹ اور با خبر رہنے کی درخواست کی ہے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More