عوامی نیشنل پارٹی حلقہ پی کے 5کے 8یونین کونسلوں کا گرینڈ جرگہ

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )عوامی نیشنل پارٹی حلقہ پی کے 5کے 8یونین کونسلوں کا ایک گرینڈ جرگہ سوات پریس کلب میں منعقد ہواجس میں تمام یونین کونسلوں کے صدور و جنرل سیکرٹریز، پارٹی کارکنوں اوراے این پی کے سرکردہ افراد نے کثیرتعداد میں شرکت کی، گرینڈ جرگہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے نامزدامیدوار برائے حلقہ پی کے 5شیرشاہ خان، سابق ناظم تحصیل بابوزئی اکرام خان اے این پی تحصیل بابوزئی کے صدر نادرشاہ خان، عطاء اللہ خان، نواب عالم یوسفزئی، روح الامین نایاب، شیرخان خٹک، سمیت اے این پی دیگر سرکردہ افرادکے علاوہ ڈاکٹرافتخارشاہ، پی ایس ایف سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں اوردیگرنے شرکت کی، اس موقع پر حلقہ پی کے 5کے تمام یونین کونسلوں کے ذمہ داروں کی طرف سے انتخابات کے حوالے سے رائے لی گئی، اوران کی رائے کو مقدم سمجھتے ہوئے اس بات پراتفاق کیاگیاکہ حلقہ پی کے 5میں مربوط حکمت عملی کے تحت انتخابی میدان میں اُتریں گے اوربھرپور طریقے سے انتخابی مہم چلانے کیلئے طریقہ کاربی وضع کی جائیگی، گرینڈ جرگہ نے حلقہ پی کے 5کیلئے شیرشاہ خان کی نامزدگی کا خیرمقدم کرتے ہوئے واضح کیا کہ شیرشاہ خان کی نامزدگی پارٹی کارکنوں کی احساسات اورجذبات کی ترجمانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے پارلیمانی بورڈ نے اے این پی کے کارکنوں کی امنگوں کے مطابق شیرشاہ خان کونامزدکیاہے۔ شیرشاہ خان ایک عوام دوست اورکارکن دوست شخصیت ہونے کے ساتھ ساتھ علاقے کے عوام کی ایک پسندیدہ شخصیت ہے۔ جواپنے خدمات کی وجہ سے لوگوں میں مقبول ہیں انہوں نے کہا کہ بحیثیت ایم پی اے شیرشاہ خان نے حلقہ کے لوگوں کیساتھ ساتھ سوات بھرکے لوگوں کی خدمت کرتے ہوئے لوگوں کی دلوں میں اپنے لئے ایک منفرد مقام بنایاہے۔ شیرشاہ خان نے عام لوگوں کے ساتھ ساتھ پارٹی کارکنون کوہمیشہ عزت واحترام دی ہے۔ کارکنوں کے احساسات اورجذبات کاپوراپوراخیال رکھناہی شیرشاہ خان کاطرہ امتیاز ہے۔انہوں نے کہا کہ حلقہ پی کے 5میں عوامی نیشنل پارٹی کیلئے انتخابی ماحول بالکل سازگارہے اوراے این پی کے حق میں ووٹ استعمال کرنے کیلئے اہل علاقہ پرعزم ہیں اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے نامزدامیدوارحلقہ پی کے 5شیرشاہ خان نے کہا کہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی بورڈ اورپارٹی مشران کاانتہائی مشکورہوں۔ جنوہں نے مجھ پر اعتماد کرکے میرے کندھوں پرجوذمہ داری ڈالی ہے اس کو بطریق احسن پایہ تکمیل تک پہنچانے کی کوشش کریں گے انہوں نے کہا کہ میرے نامزدگی پرخوشی کااظہارکرنے والوں نے مجھے ایک نیا حوصلہ دیاہے جس پر میں ان تمام کامشکورہوں انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ عوامی مسائل کے حل میں اپنابھرپورکرداراداکریں گے اورلوگوں کی خدمت اور پارٹی کیلئے دن رات کام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ  ملک اور معیشت کی تباہی کی ذمہ دار پی ٹی آئی ہے جنہوں نے اپنے دور حکومت میں ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ان لوگوں نے اگر کوئی خیر کاکام کیا ہو تو وہ پیش کرے گزشتہ نو سالوں میں ان لوگوں نے ذاتی مقاصد کے حصول کے علاوہ کچھ بھی نہیں کیا جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کا دور حکومت ترقی اورخوشحالی سے عبارت ہے سخت اور کٹھن حالات کے باوجود عوامی نیشنل پارٹی کی حکومت نے ترقیاتی انقلاب کرنے کے ساتھ تعلیمی انقلاب بھی برپا کیا تھا عوامی نیشنل پارٹی کی حکومت دیگر کیلئے قابل تقلید ہے اگر اے این پی کو لوگوں نے دوبارہ موقع دیا تو پہلے سے زیادہ عوام اور اس صوبے کی خدمت کرے گی

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More