اے این پی نے ٹکٹوں کی تقسیم میں پی کے6 کے سینئر رہنماء کو نظرانداز کردیا

عاصم خان نے پی کے 4 سے الیکشن لڑا ہے جہاں پر ان کا ووٹ بینک بھی زیادہ ہے

سوات (شمال نیوز) سوات میں الیکشن کی سرگرمیوں کا آغاز ہو چکا ہے، اے این پی نے اپنے امیداروں کو میدان میں اتار دیا ہے ۔سوات کے سب سے اہم پی کے 6 میں اے این پی کے انتہائی سینئر اور تجربہ کار سیاسی رہنما کو ٹکٹ سے محروم رکھا گیا ہےجس کے باعث اے این پی کے کارکنان شدید تشویش میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنان کا کہنا ہے کہ سابقہ صوبائی وزیر واجد علی خان ایک منجھے ہوئے سیاستدان ہے اور پی کے 6 میں ان کی معیار کا کوئی دوسرا نہیں ہے ۔ کارکنان کے مطابق واجد علی خان کو پارٹی ٹکٹ نہ دینا سمجھ سے باہر ہے ۔ سوات کے سب سے اہم حلقہ میں واجد علی خان کی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ہے ۔ حلقہ پی کے 6 کا ٹکٹ عاصم خان کو دیا گیا ہے جس سے کارکنان میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے ۔ کارکنان نے شمال نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عاصم خان نے پی کے 4 سے الیکشن لڑا ہے جہاں پر ان کا ووٹ بینک بھی زیادہ ہے اور عوام میں مقبولیت بھی ہے لیکن مینگورہ شہر کے پی کے 6 کا ٹکٹ ان کو دینا سمجھ سے باہر ہے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More