عوام کی شکایات اُن کی دہلیز پر حل کی جائے،ڈی آئی جی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ڈویژن (آرپی او) سعید خان وزیر نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن پولیس کا مورال مزید بڑھانے کے لئے آفسران سمیت جوانوں پر اس وقت بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، وزیر اعظم کمپلینٹ سیل اور دوسرے اداروں سے پولیس کی متعلق آنے والے تمام شکایات کا بروقت ازالہ اور ایسے صورتحال پیدا کریں کہ کسی کو شکایت کا موقع نہ مل سکے بلکہ ان کی شکایت ان کی دہلیز پر حل ہکیا جائے جس سے اللہ بھی خوش ہوگا اور عوام بھی خوش ہوں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بروز منگل اپنے دفتر سیدو شریف میں پاکستان سٹیزن پورٹل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا، اجلاس میں سوات سے کمپلینٹ انچارج ایس پی ملک محمد اعجاز خان، شانگلہ ایس پی جاوید احمد، دیر لوئر ارباب شفیع اللہ خان، دیر اپر ایس پی سجاد احمد، چترال ایس پی خالد خان نے بھی شرکت کی، اجلاس کو بتایا گیا کہ اب تک پاکستان سیٹیزن پورٹل وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے شکایت سیل سے 200 شکایات موصول ہوچکے ہیں جس میں اب تک 150حل کردی گئی ہے اور 50پر تیزی سے کام جاری ہے اور جلد حل ہونگے، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کمپلینٹ سیل سے آئے ہوئے تمام شکایات کے اس طرح بروقت کاروائیاں خوش آئنداقدام ہے اور باقی رہ جانے والے 50شکایات کا بھی حل نکال دیا جائے، انہوں نے کہا کہ کہیں سے بھی شکایت آجائے اگر پولیس کے متعلق ہوتو ان پر بر وقت کارائی کی جائے پولیس کی متعلق نہ ہو تو وہ بھی ان کی رہنمائی کے لئے ان کی ساتھ مکمل تعان کریں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں پولیس افسران اور جوانون پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ عوام کے ساتھ رابطوں میں رہیں اور اپنے رویؤں میں بہتر سے بہتر تبدیلی لے آئیں تاکہ ہمارا مورال صوبے بھر میں ایک مثالی مورال بن جائیں، انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں اگر اسی طرح یہ سلسلہ جاری رہا تو کوئی بھی ہم پر کسی قسم کی انگلی نہیں اٹھائیگا بلکہ پولیس کو اپنا محافظ سمجھیں گے، پولیس کا معاشرے میں اہم کردار سے کوئی انکار نہیں کرسکتا بلکہ معاشرے میں پولیس کا ایک منفرد حیثیت ہے اور میرے اپنے افسرز اور جوانوں سے اپیل ہوگا کہ وہ کارکردگی میں بہتری لائیں تاکہ جو بھی کاروائی ہوعوام کے مفاد میں ہوں، اجلاس میں اے ڈی آئی جی، پی ایس او، ریڈر، پی اراو اور کمپیوٹر اپریٹرزنے بھی شرکت کی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More