کالام میں ٹمبرمافیا اور محکمہ فارسٹ کی ملی بھگت سے جنگلات کا صفایا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)کالام میں ٹمبر مافیا اور محکمہ جنگلات کی ملی بھگت سے جنگلات کا صفایا،وزیر اعظم کا بلین ٹری سونامی ناکام بنانے کا منصوبہ،ہزاروں درخت کاٹ دئے گئے،اطلاع ملنے پر ڈی پی او سوات کا کالام کے بالائی علاقے شاہی باغ میں جنگلات پر چھاپہ،ٹمبر مافیا کے تین کارندے رنگے ہاتھوں گرفتار،سینکڑوں سلیپران برآمد،سیکرٹری جنگلات کو خط لکھ دیا،فارسٹ اہلکاروں کی عدم موجودگی پر ڈی پی او نے جنگلات پر پولیس کا پہرا بٹھادیا زرائع کے مطابق کالام کے بالائی علاقوں اتروڑ،مٹلتان،شاہی باغ میں دیگر علاقوں میں ٹمبر مافیا نے محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کی ملی بھگت سے جنگلات کا صفایا کردیا ہے اور ان علاقوں میں سینکڑوں سال پرانے ہزراوں درخت کاٹ کر وہاں پر سٹور کر دئے گئے اور وقفے وقفے سے ان سے سلیپران بنا کر انکو ملک کے مختلف علاقوں میں پہنچا کر ان کو منہ مانگے داموں فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ دریار کی قیمتی درختوں کی بے دریغ کٹائی کا سلسلہ جارہ ہے جس پر محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے معنہ خیز خاموشی اختیار کر رکھی ہے جس سے وزیر اعظم عمران خان کی بلین ٹری سونامی کا منصوبہ ناکام بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے ایک طرف وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ملک بھر میں ماحول کو صاف بنانے اور سرسبز و شاداب بنانے کیلئے پودے لگائے جا رہے ہیں تو دوسری محکمہ جنگلات سوات نے ٹمبرمافیا سے ملی بھگت کرکے جنگلات کا صفایا کیا جا رہا ہے اس سلسلے میں گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پولیس افیسر سوات سید اشفاق انور کو اطلاع ملی جس پر انہوں نے فوری کاروائی کرتے ہوئے شاہی باغ کے جنگلات پر چھاپہ مارا جہاں پر انہوں نے ٹمبر مافیا کے تین کارندوں کو رنگے ہاتھوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں سلیپران اور درختوں کی کٹائی کے آلات چونسا اور کلہاڑی وغیرہ برآمد کرکے انکے خلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ اس سلسلے میں انہوں نے سیکرٹری جنگلات کو ایک خط بھی لکھ دیا جس میں انہوں نے محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کی ملی بھگت سے جنگلات کی بے دریغ کٹائی کے خلاف اقدامات اٹھانے اور ٹمبر مافیا کے خلاف منظم اپریشن کی سفارش کردی ہے اور فارسٹ اہلکاروں کی عدم موجودگی کے وجہ سے وہاں کے جنگلات پر پولیس کا پہرا بٹھادیا اور انکو جنگلات کی حفاظت کی ہدایت کی،اس سلسلے میں مقامی لوگوں نے خپل وزیر اعلی محمود خان سے فوری ایکشن کا مطالبہ کیا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More