وفاقی وزیرمراد سعید باصلاحیت شخصیت ہے،عزیزاللہ گران

ایم پی اے عزیز اللہ گران خان نے کبل میں وفاقی وزیرمرادسعید سے طویل ملاقات کرکے بعض امور کے حوالے سے آگاہ کردیا

ایم پی اے عزیز اللہ گران خان نے کبل میں وفاقی وزیرمرادسعید سے طویل ملاقات کرکے بعض امور کے حوالے سے آگاہ کردیا، وفاقی وزیرمرادسعید نے پی کے 4میں کامیاب جلسہ منعقد کرنے پر عزیز اللہ گران کو مبارکباد دی اوران کے کردار کوسراہا۔ پارٹی کو منظم کرنے اور کارکنوں کو عزت واحترام دینے پردونوں رہنماؤں کااتفاق

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) ایم پی اے عزیز اللہ گران خان نے کبل میں وفاقی وزیرمرادسعید سے طویل ملاقات کرکے بعض امور کے حوالے سے آگاہ کردیا، وفاقی وزیرمرادسعید نے پی کے 4میں کامیاب جلسہ منعقد کرنے پر عزیز اللہ گران کو مبارکباد دی اوران کے کردار کوسراہا۔ پارٹی کو منظم کرنے اور کارکنوں کو عزت واحترام دینے پردونوں رہنماؤں کااتفاق، تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے تنظیمی معاملات اور حکومتی امور کے حوالے سے جمعہ کو چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے معدنیات عزیز اللہ گران نے وفاقی وزیرمرادسعید سے ملاقات کی دونوں رہنماؤں نے پارٹی امور کے حوالے سے تبادلہ خیال کیااور پارٹی کومزیدمستحکم کرنے کارکنوں کوعزت واحترام دینے پردونوں نے اتفاق کیا۔

اس موقع پر مرادسعید نے عزیز اللہ گران کو حلقہ پی کے 4میں کامیاب جلسہ پرمبارکباد دی اور کہا کہ آپ نے ثابت کردیاہے کہ کارکنوں کابھرپوراعتماد آپ کے ساتھ ہیں انہوں نے بعض حکومتی معاملات پربھی گفتگوکی۔بعدازاں مرادسعید نے حلقہ نیابت کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں کے مسائل سنیں اور ان کو یقین دلایا کہ وہ ان کے مسائل کے حل کیلئے ہراقدام اٹھائیں گے اورکہا کہ موجودہ حکومت عوام کی نمائندہ حکومت ہے جو لوگوں کے مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عزیز اللہ گران خان نے کہا کہ وفاقی وزیرمرادسعیدایک باصلاحیت شخصیت ہے ہم نے پارٹی امور کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے موجودہ حکومت بارے بھی بات چیت کی ہے۔ مرادسعید ایک ایسے عوامی نمائندہ ہے جن کا وزیراعظم عمران خان ہی خود معترف ہے جو پورے سوات اورتحریک انصاف کیلئے قابل ستائش ہے۔ عزیز اللہ گران اوروفاقی وزیرمرادسعید کے درمیان ہونے والی مالقات اوراس میں پارتی کے حوالے سے تبادلہ خیال کرنے کا پارٹی کارکنوں نے بھی خیرمقدم کیاہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More