مینگورہ،بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں پر پٹرول بند

پٹرول پمپوں میں پولیس اہلکار تعینات کردئے گئے جو بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو پٹرول دینے سے منع کرتے ہیں۔

بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل سواروں پر پیٹرول بند کردیا گیا، پمپوں میں پولیس کی ڈیوٹیاں لگادی گئیں۔ سوات کے مرکزی شہر مینگورہ میں نوعمرلڑکوں کی موٹر سائیکل چلانے کا سلسلہ بند کرانے اور ہیلمٹ کااستعمال یقینی بنانے کیلئے حکام نے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والے افراد کو پٹرول کی فراہمی بند کرادی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل سواروں پر پیٹرول بند کردیا گیا، پمپوں میں پولیس کی ڈیوٹیاں لگادی گئیں۔ سوات کے مرکزی شہر مینگورہ میں نوعمرلڑکوں کی موٹر سائیکل چلانے کا سلسلہ بند کرانے اور ہیلمٹ کااستعمال یقینی بنانے کیلئے حکام نے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والے افراد کو پٹرول کی فراہمی بند کرادی اور اس مقصد کیلئے پٹرول پمپوں میں پولیس اہلکار بٹھادئے گئے جہاں پر بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول دینے سے منع کیا جاتا ہے۔

پمپ مالکان،پولیس اہلکاروں اور موٹر سائیکل سواروں کے مابین توتومیں میں معمول بن گیاہے۔ شہریوں کا کہناہے کہ پمپوں میں جانے والے بیشتر موٹر سائیکل سوار معمر،کاروباری اور لائسنس یافتہ ہوتے ہیں جو ضرورت کیلئے موٹر سائیکل استعمال کرتے ہیں یہ لوگ نہ تو اوورسپیڈ کرتے ہیں اور نہ ہی ٹریفک قواعد کی خلاف ورزی کرتے دیکھے گئے ہیں۔ لہٰذہ انہیں ہیلمٹ کا پابند نہ بنایا جائے اورانہیں پمپوں میں پٹرول فراہم کیا جائے تاہم جوموٹر سائیکل سوار نوعمر اور غیر لائسنس یافتہ ہیں ان کیخلاف کارروائی تسلسل کے ساتھ جاری رکھی جائے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More