تحریک انصاف کو صرف پگڑیاں اُچالنا آتاہے،امیر مقام

عوام کی فلاح و بہبود کے لئے حکومت کے پاس کوئی پروگرام نہیں،امیر مقام

پاکستان مسلم لیگ ن صوبہ خیبر پختونخوا کے صدر انجینئرا میر مقام نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکاری کے ساتھ عوام کے فلاح و بہبود کیلئے کوئی پروگرام نہیں ہے لوگوں کی پگڑیاں اُچھالنے اور غیر سنجیدگی کا تماشہ لگانے والوں سے عوام جلد نجات حاصل کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیرون ملک میڈیا سے ٹیلی فونک رابطے میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ گیس، بجلی مہنگی، آٹا بحران اور چینی کی قیمتوں میں تشویشناک حد تک اضافہ نے لوگوں کو زندہ درگور کردیا ہے عوامی مسائل حل ہونے کی بجائے اس میں اضافہ ہوتا جا رہاہے۔

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)پاکستان مسلم لیگ ن صوبہ خیبر پختونخوا کے صدر انجینئرا میر مقام نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکاری کے ساتھ عوام کے فلاح و بہبود کیلئے کوئی پروگرام نہیں ہے لوگوں کی پگڑیاں اُچھالنے اور غیر سنجیدگی کا تماشہ لگانے والوں سے عوام جلد نجات حاصل کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیرون ملک میڈیا سے ٹیلی فونک رابطے میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ گیس، بجلی مہنگی، آٹا بحران اور چینی کی قیمتوں میں تشویشناک حد تک اضافہ نے لوگوں کو زندہ درگور کردیا ہے عوامی مسائل حل ہونے کی بجائے اس میں اضافہ ہوتا جا رہاہے۔

حکومت کے ڈیڑھ سالہ کارکردگی ناقص اور غیر تسلی بخش ہے عوام کو مزید مشکل میں ڈالا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے اہم وزراء نے لوگوں کی پگڑیاں اُچھالنے کا تماشہ لگا رکھا ہے، حکومت نے انتقامی سیاست کی جو بنیاد رکھی ہے اس کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے رپورٹ میں پاکستان میں کرپشن میں اضافہ حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے کرپشن میں اضافہ تسلیم کرنے کی بجائے آج حکومت میں شامل لوگ ادارے پر تنقید کر رہے ہیں کل اس ادارے کی دلیل دینے والوں نے آج اس ادارے پر الزامات لگانا شروع کر دیا ہے اور اس پر حکومت نے جو بڑا یو ٹرین لیا ہے اس پر صرف افسوس کیا جا سکتا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More