میٹرک کے امتحانات 15 دن تک ملتوی رہیں گے۔ چیئر مین سوات بورڈ

امتحانات کے لئے 15 دن بعد شیڈول جاری کیا جائے گا۔سید نبی شاہ

سوات تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے امتحانات 15 دن تک ملتوی کردئے، جمعہ کے روز ہونے والا اسلامیات کا پرچہ دوبارہ نہیں ہو گا۔ دیگر پرچوں کے لئے نئے شیڈول کا اعلان پندرہ دن بعد کیا جائے گا ۔ ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ سیدو شریف سوات کے چئیرمین سید نبی شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کے فیصلے کو من وعن تسلیم کرتے ہیں اور میٹرک کے امتحانات کو ملتوی کرنے کا اعلان کرتے ہیں

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے امتحانات 15 دن تک ملتوی کردئے، جمعہ کے روز ہونے والا اسلامیات کا پرچہ دوبارہ نہیں ہو گا۔ دیگر پرچوں کے لئے نئے شیڈول کا اعلان پندرہ دن بعد کیا جائے گا ۔ ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ سیدو شریف سوات کے چئیرمین سید نبی شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کے فیصلے کو من وعن تسلیم کرتے ہیں اور میٹرک کے امتحانات کو ملتوی کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جمعہ 13 مارچ کو جماعت نہم کے طلباء و طالبات سے اسلامیات کا پرچہ لیا گیا تھا جس کو دوبارہ نہیں دیا جائے گا بلکہ اُسی پرچے کو چیک کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ باقی رہ جانے والے پیپرز کے لئے پندرہ دن بعد شیڈول مرتب کیا جائے گا اور اب صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں امتحانات ملتوی کئے جا رہے ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More