سوات میں لاک ڈاؤن کا کوئی ارادہ نہیں،عوام بے جا گھروں سے باہر نہ نکلیں،ڈی سی سوات

کورونا وائرس کے پیش نظر سوات میں ہائی الرٹ ہے،ثاقب رضااسلم

ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے کہا ہے کہ سوات میں کورونا وائرس کے پیش نظر ہائی الرٹ ہے اور سخت حفاظتی و احتیاطی تدابیر اختیار کئے گئے ہیں ان دنوں بیرون ممالک سے 1700 افراد سوات واپس آئے ہیں واپس آنے والوں کے کوائف اکٹھے کئے جا رہے ہیں 350 افراد کی سکریننگ مکمل ہو چکی ہے سوات میں لاک ڈاؤن کا کوئی ارادہ نہیں ہے عوام بے جا گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے کہا ہے کہ سوات میں کورونا وائرس کے پیش نظر ہائی الرٹ ہے اور سخت حفاظتی و احتیاطی تدابیر اختیار کئے گئے ہیں ان دنوں بیرون ممالک سے 1700 افراد سوات واپس آئے ہیں واپس آنے والوں کے کوائف اکٹھے کئے جا رہے ہیں 350 افراد کی سکریننگ مکمل ہو چکی ہے سوات میں لاک ڈاؤن کا کوئی ارادہ نہیں ہے عوام بے جا گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دفتر میں میڈیا سے کورونا وائرس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی ہدایت پر کورونا وائرس کے روک تھام اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کیلئے تمام تر اقدامات اُٹھائے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر بیرون ملک سے 60 سے 70 افراد سوات آ رہے ہیں اب تک 1700 افراد سوات واپس آ چکے ہیں ان کے کوائف اکٹھے کرنے کیلئے پٹواریوں کو ذمہ داری سونپ دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کے اہلکار گھر گھر جا کر واپس آنے والوں کے ٹسٹ کر رہے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہوٹلز ایسوسی ایشن کی طرف سے بھی پیشکش کی گئی ہے اگر ضرورت پڑی تو 600 ہوٹلز بھی استعمال کر سکیں گے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ہم نے علمائے کرام اور مشائخ سے بھی مذاکرات کئے ہیں ان کی طرف سے بھی بھر پور تعاون کا اظہار کیا گیا ہے مساجد میں فرض نماز ادا کئے جا رہے ہیں اور ہالوں کے بجائے نماز کھلے صحن میں ادا کئے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سوات کے مختلف مقامات پر کورنٹائن سنٹرز قائم کئے گئے ہیں .

جبکہ سوات میں 550 ہوٹلوں کو بھی سنٹرز میں منتقل کریں گے انہوں نے عوام کے نام پیغام دیتے ہوئے کہا کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں احتیاط کی ضرورت ہے موجودہ کورونا وائرس کے پیش نظر ضلع سوات میں بھی عوام مساجد میں صرف فرض نماز ادا کرنے کی کوشش کریں اور سنت نماز گھر میں ادا کریں اس طرح لوگ مساجد کے بجائے گھر میں وضو کرے اس حالت میں مساجد کے امام اور دیگر افراد سے خصوصی تعاون کی اپیل کی جاتی ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More