سوات: کورونا وائرس سے مزید دو افراد جاں بحق،تعداد پانچ ہو گئی

دونوں افراد کو سرکاری پروٹوکول کے تحت سپرد خاک کردیا گیا

وازشریف کڈنی ہسپتال اور سیدو ٹیچنگ ہسپتال میں زیر علاج بونیر اور خوازہ خیلہ سے تعلق رکھنے والے مریض چل بسے ۔ سیدو ہسپتال کے ترجمان ڈاکٹر محمد خان کے مطابق خوازہ خیلہ سے تعلق رکھنے والے علی بخش ولدنسیم الحق عمر 75 سال جو کہ شوگر، بلڈ پریشر ، اور ہارٹ اٹیک کی بیماری میں مبتلا تھےاور ان کا کرونا ٹیسٹ بھی پازیٹیو تھا آج صبح سیدو ٹیچنگ ہسپتال کے HDU میں انتقال کرگئے ہیں

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) نوازشریف کڈنی ہسپتال اور سیدو ٹیچنگ ہسپتال میں زیر علاج بونیر اور خوازہ خیلہ سے تعلق رکھنے والے مریض چل بسے ۔ سیدو ہسپتال کے ترجمان ڈاکٹر محمد خان کے مطابق خوازہ خیلہ سے تعلق رکھنے والے علی بخش ولدنسیم الحق عمر 75 سال جو کہ شوگر، بلڈ پریشر ، اور ہارٹ اٹیک کی بیماری میں مبتلا تھےاور ان کا کرونا ٹیسٹ بھی پازیٹیو تھا آج صبح سیدو ٹیچنگ ہسپتال کے HDU میں انتقال کرگئے ہیں۔
اسی طرح نوازشریف کڈنی ہسپتال میں زیرعلاج بونیر سے تعلق رکھنے والا رہائشی مشتبہ کورونا وائرس کا مریض حسین شاہ بھی بیماری سے انتقال کرگئے ہیں۔ ضلع بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد پانچ ہو گئی ہے ۔
دونوں افراد کی لاشیں کورونا وائرس کی ایس او پیز کے تحت سپرد خاک کردی گئی ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More