کالام: فائرنگ کرنے والے ملزمان گرفتار،اسلحہ بر آمد

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)کالام میں فائرنگ کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ بر آمد کرلیا۔ ملزمان اور اسلحہ میڈیا کے سامنے پیش کردیا گیا۔ کالام کے بالائی علاقہ گجرگبرال میں ملزمان کے ئرنگ  سے عادل نامی ایک نوجوان جاں بحق جبکہ مقتول کابھائی اور والد شدید زخمی ہوئے تھے ۔ ڈی ایس پی سرکل مدین عطاءاللہ خان نے ایس ایچ او کالام اکبر حسین کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ واقعہ کے بعد پولیس ٹیم نے ملزمان معصوم خان ولد اکرم خان سکنہ اتروڑ اور صنوبر خان ولد محمد اسحاق سکنہ گجرگبرال کو گرفتار کرکے 4 عدد کلاشنکوف 3 عدد پستول 8 عدد میگزین بمعہ کارتوس برآمد کرلئے ہیں ،تیسرے  ملزم افضل ولد مسافر سکنہ سازگل اتروڑ کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More