کانجو ٹاون شپ میں ہفتہ صفائی کا انعقاد کیا گیا

اربن ایریاڈویلپمنٹ اتھارٹی سوات (یوڈا سوات) کے زیر اہتمام کانجو ٹاؤن شپ میں ہفتہ صفائی مہم کے حوالے سے واک کا انعقاد

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) اربن ایریاڈویلپمنٹ اتھارٹی سوات (یوڈا سوات) کے زیر اہتمام کانجو ٹاؤن شپ میں ہفتہ صفائی مہم کے حوالے سے واک کا انعقاد‘ واک میں محکمے کے آفسران‘ اہلکاران‘ مقامی پولیس‘ اور کانجو ٹاؤن شپ کے معززین نے شرکت کی‘ ہفتہ صفائی مہم کے حوالے واک کے انعقاد کا مقصد کانجو ٹاؤن شپ کے مکینوں اور عوام میں صفائی کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے‘ ان خیالات کا اظہار اربن ایریاڈویلپمنٹ اتھارٹی سوات (یوڈا سوات) کے ڈائریکٹر افتخار احمد نے واک کے اہتمام کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا‘ انہوں نے کہا کہ کانجو ٹاؤن شپ میں صفائی ستھرائی کا بہترین نظام موجود ہے اور محکمے کے اہلکار روزانہ کی بنیادوں پر کانجو ٹاؤن شپ کی صفائی ستھرائی کا کام سرانجام دیتے ہیں‘ انہوں نے کہا کہ ٹاؤن شپ کو صاف رکھنے کیلئے یہاں کے مکینوں کو محکمے کے ساتھ تعاؤن کی ضرورت ہے‘ انہوں نے کہا کہ ٹاؤن کے مکینوں کیساتھ ملکر ہفتہ صفائی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام تر سہولیات بروئے کار لائیں‘ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ناظم خان نے بھی کانجو ٹاؤن شپ میں صفائی کے حوالے سے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ محکمے کے اہلکاران روزانہ گھر گھر جاکر کچرا اٹھاتے ہیں‘ انہوں نے کہا کہ ٹاؤن کے مکینوں سے التجا ہے کہ وہ اپنا کچرا گھر کے دروازے کے شاپر وغیرہ میں رکھا کریں تاکہ محکمے کے اہلکاروں کو کچرا اُٹھانے میں آسانی ہو اور ماحول بھی صاف ستھرا رہیں‘ انہوں نے کہا کہ خالی پلاٹوں یا گرین بیلٹ میں کچرا پھینکنے سے گریز کیا جائیں‘ کیونکہ ٹاؤن کو صاف ستھرا رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے‘ واک میں ایڈمن آفیسر وقار خان‘ اکاؤنٹ آفیسر بلال خان‘ اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ رحم زیب خان نے بھی شرکت کی

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More