قوم نے اعتماد کیا تو پندرہ سالہ منصوبے تکمیل تک پہنچ جائیں گے، محمد امین

پہلے بھی عوام کے حقوق کیلئے میدان میں اترا تھا اور اب بھی عوام کی حقوق کی جنگ لڑنے کیلئے نکلا ہوں

سوات (زما سوات ڈاٹ کام )سابق ایم پی اے و امید وار برائے سٹی کونسل بابوزئی محمد امین نے کہا ہے کہ اگر عوام نے ساتھ دیا تو اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاؤں گااورمینگورہ سٹی کوحقیقی معنوں میں ماڈل سٹی بناؤں گا،قوم نے اعتماد کیا تو اپنے پندرہ سالہ تمام منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچاوں گا،شہر کے تمام تر مسائل اور عوام کے جائز حقوق کو اپنے وژن کے تحت حل کرنے کی سر توڑ کوشش کروں گا،بلدیاتی الیکشن کے گہما گہمی میں عین وقت نوسر باز عوام کو دھوکہ دینے کیلئے میدان میں اتر جاتے ہیں اور جب کامیاب ہوتے ہیں تو لوٹ مار اور عیش و عشرت میں مگن ہوکر عوام کو بھول جاتے ہیں،پہلے بھی عوام کے حقوق کیلئے میدان میں اترا تھا اور اب بھی عوام کی حقوق کی جنگ لڑنے کیلئے نکلا ہوں۔ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی مینگورہ شہر و  سٹی کونسل بابوزئی مئیر محمد امین نے حراء سکول شریف آباد مینگورہ میں ایک پرہجوم عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مینگورہ سٹی کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے،ٹریفک کے مسائل میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے،ہسپتالوں کی دیکھ بھال کوئی نہیں کر رہا ہے،ہسپتالوں میں میرے دور کی منظورشدہ مشینری ناقص دیکھ بھال کی وجہ سے بے کار ہوچکی ہے،پانی کے مسئلے کیلئے کسی کے پاس کوئی حل نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میرے پاس شہر کے مسائل کیلئے بہترین وژن ہے اور حقیقی معنوں میں شہر کے مسائل کا ازالہ کرسکتا ہوں،اگر عوام نے ایک بار پھر موقع دیااور ترازو پر مہر لگایا تو انشا ء اللہ مسائل کی حل کیلئے سر توڑ کوشش کروں گا،عیش و عشر ت اور لوٹ مار کی بجائے عوام میں رہوں گا اور عوامی مسائل کی حل کیلئے بہترین حکمت عملی اپناکر اپنے پندہ سال پرانے اور نئے منصوبوں کو عملی جامہ پہناؤں گا۔اجتماع سے حکیم اللہ خان جلالی،مولانو منظور الحق حقانی،محمد یحیٰ اسپین دادا اور دیگر نے خطاب کیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More