سوات کے ساتھ ہونے والے ناانصافیوں کا ازالہ کریں گے، محمد امین

منظور ہونے والے فضاگٹ پارک سے کانجو پل تک دریاء سوات کے کنارے واکینگ ٹریک کے منصوبے کو حقیقی رنگ دیں گے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)سٹی کونسل بابوزئی سے میئر کے اُمیدوار و سابق ایم پی اے محمد امین نے کہا ہے کہ منتخب ہوکر سوات کے ساتھ ہونے والے ناانصافیوں کا ازالہ کریں گے اور سٹی کونسل بابوزئی میں بچوں ، خواتین کے لئے مزید پارکس بنائیں گے۔ کالج کالونی سیدو شریف میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اُن کی دور حکومت میں منظور ہونے والے فضاگٹ پارک سے کانجو پل تک دریاء سوات کے کنارے واکینگ ٹریک کے منصوبے کو حقیقی رنگ دیں گے تاکہ علاقہ کے لوگ پر فضاء ماحول میں ورزش کر سکے اور بیماریوں سے محفوظ رہ سکے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ انتخابات والے دن جاگیر داروں ، سرمایہ داروں اور ارب پتیوں کو مسترد کرکے اپنے طبقے کے عام ادمی کے میئر کو ووٹ دیں ، جلسے سے جنرل کونسلر کے اُمیدوار و سابق ناظم کالج کالونی محمد صدیق نے بھی خطاب کیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More