سیدو شریف کے عوام اس بار بھی مجھے ووٹ دیں گے،عطاء اللہ خان

دو دفعہ اس حلقے کے لوگوں نے مجھے کامیاب کیا ہے

سوات(زماسوات ڈاٹ کام) عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے سیدو شریف1 سے جنرل کونسلر کی نشست کے لئے اُمیدوار عطا ءاللہ خان نے کہا ہے کہ عوامی خدمت کو عبادت سمجھتا ہوں، لوگوں نے پہلے بھی اعتماد کیا تھا اور اس بار بھی لوگ میرا ساتھ دیں گے۔ انتخابی مہم کے دوران تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطاء اللہ خان کا کہنا تھا کہ دو دفعہ اس حلقے کے لوگوں نے مجھے کامیاب کیا ہے جس کے بعد میں نے اس علاقے کی فلاح و بہبود کے لئے بہت کام کئے ہیں، انہوں نے کہا کہ اس بار بھی عوام مجھ پر اعتماد کریں گے اور سیدو شریف میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More