بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن بد انتظامی کا شکار،میڈیا کوریج پر پابندی

خواتین اور میڈیا سے نامناسب روئے کی بھی شکایت موصول ہوئی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں میں الیکشن کمیشن بد انتظامی کا شکار ہوگیا،پولنگ اسٹیشنوں میں سامان  کی ترسیل کا عمل تاخیر سے شروع ہوا جبکہ میڈیا کی کوریج پر بھی پابندی لگا دی گئی، سوات میں بھی کل بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں پولنگ ہوگی، جس کے لئے سامان کی ترسیل کا وقت 8 بجے دیا گیا تھا جو  کافی تاخیر سے شروع ہوا جبکہ ڈی آر او فرید اللہ خٹک نے میڈیا کی کوریج پر پابندی لگا دی۔ذرائع کے مطانق  پولنگ اسٹیشنوں کے عملے کے لیے پانی کا  بھی صحیح انتظام نہیں کیا گیا تھا، الیکشن کمشن کے حکام کی خواتین اور میڈیا سے نامناسب روئے کی بھی شکایت موصول ہوئی،خواتین اور مردوں کے لیے میٹریل کی تقسیم پر روایات خیال نہیں رکھا گیا اور مرد اور خواتین کو ایک لائن میں کھڑا کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق میڈیا پرسن کو الیکشن کمشن کوریج کی کارڈ کی اجراء کے باوجود کوریج سے روکا گیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More