بلدیاتی انتخابات، سیکورٹی کے لئے 9ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات

اہم حساس پولنگ سٹیشن کی بذریعہ زوم ویڈیو کال کے ذریعے آئی جی دفترپشاور میں مانیٹرنگ کی جائے گی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)سوات پولیس نے بلدیاتی انتخابات 2022کے پرامن اور صاف و شفاف انعقاد کیلئے تیاریاں مکمل کرلی 9ہزار 579پولیس افسران و جوانان الیکشن ڈیوٹی سرانجام دیں گے جن میں ڈسٹرکٹ پولیس، ایف آر پی، ایلیٹ فورس، سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ، لیڈیز پولیس، بم ڈسپوزل سکواڈ  اور ڈسٹرکٹ سیکیورٹی برانچ شامل ہے۔ ضلع سوات  کے 182 اہم حساس پولنگ سٹیشن پر  1500 سے زائد پولیس نفری تعینات کی گئی ہے اہم حساس پولنگ سٹیشن کی بذریعہ زوم ویڈیو کال کے ذریعے آئی جی دفترپشاور میں مانیٹرنگ کی جائے گی۔ ڈی پی او آفس میں کنٹرول کا قیام عمل میں لایا جاچکا ہے۔ ڈی پی اُو سوات زاہد نواز مروت نے اس حوالے سے ایس پیز، ڈی ایس پیز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام افسران اہم حساس پولنگ سٹیشن کی وقتاً فوقتاً خود نگرانی کریں اور اردگرد کے علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن بھی کیئے جائے۔الیکشن ڈیوٹی سرانجام دینے والے جوانوں کی رہائش و کھانے پینے کیلئے بہتر انتظام کیا جائے تاکہ جوان ڈیوٹی بہتر انداز سے سرانجام دیں۔ الیکشن والے دن الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے،اسلحہ نمائش، ہوائی فائرنگ اور اشتعال انگریز تقریر و نعرے بازی و دیگر پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاتفریق کاروائیاں کی جائے۔ پولنگ اسٹیشن پر تعینات پولیس آفسران جوانوں کو ہدایات دیں کہ وہ پولنگ اسٹیشنز میں غیر متعلقہ اشخاص کو ہزگز نہ چھوڑیں اور ووٹ پول کے لئے آنے والے افراد کے عزت و نفس کا خیال رکھتے ہوئے مکمل چیکنگ کے بعد اندر چھوڑا جائے، دوران ڈیوٹی موبائل فون استعمال نہ کیا جائے، بلٹ پروف جیکٹ اور ہلمٹ کے استعمال کو یقینی بنایا جائے۔ ڈی پی اُو سوات نے اس موقع پر امیدواروں اور عوام الناس کے نام پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ پر امن رہیں اور ووٹ ڈالنا آپ کا قانونی اور قومی فریضہ ہے لیکن اس چیز کا خیال رکھیں امن عامہ میں خلل پیدا نہ ہو اپنی پولیس کے ساتھ تعاون برقرار رکھیں کیونکہ پولیس آپ ہی کے تحفظ کیلئے ہر دم کوشاں ہے،انتخابات کی پرامن تکمیل کے لیے پولیس کا بھرپور ساتھ دیں اور جیت کی خوشی میں ہوائی فائرنگ سے اجتناب کریں قانون کی خلاف ورزی پر حسب ضابطہ اور بلا تفریق قانونی کارروائی کی جائے گی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More