فضل حکیم خان کا زخمی طالب علم کی عیادت کے لئے ہسپتال کا دورہ

واقعہ میں ملوث عناصر کا کھوج لگا رہے ہیں اور واقعہ میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے گی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) چئیرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان نے گلی باغ سکول وین فائرنگ واقعہ میں زخمی نجی سکول کے جماعت دوئم کے طالب علم کی عیادت کے لئے سینٹرل ہسپتال سیدو شریف کا دورہ کیا۔ انہوں نے بچے کی خیریت دریافت کی اور ہسپتال کی جانب سے فراہم سہولیات کا جائزہ لیا۔ چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان یوسفزئی بچے کے والد سے بھی ملے اور ہسپتال انتظامیہ کو تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے بچے کا بہترین علاج ومعالجہ یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ زخمی طالب علم کی عیادت اور والد سے ملاقات کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک نہایت ہی افسوسناک واقعہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ادارے واقعہ میں ملوث عناصر کا کھوج لگا رہے ہیں اور واقعہ میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More