سوات: واوچر سکولوں کے لئے دس کروڑ جاری کردئے گئے

ایم پی اے فضل حکیم نے سکول مالکان میں چیک تقسیم کئے

سوات میں واوچر سکولوں کے لئے دس کروڑ روپے جاری، ڈیڈک چیئرمین نے لاکھوں روپے کے چیک تقسیم کئے۔اس حوالے سے فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ سوات کے 136واوچرز سکولوں میں تقریباً 4000طلباء و طالبات زیر تعلیم جن کو صوبائی حکومت کی جانب سے مفت تعلیم، کتابین اور یونیفارم فراہم کیا جارہاہے اور ان اسکولوں کے کروڑوں روپے بقایاجات ہے۔

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)سوات میں واوچر سکولوں کے لئے دس کروڑ روپے جاری، ڈیڈک چیئرمین نے لاکھوں روپے کے چیک تقسیم کئے۔اس حوالے سے فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ سوات کے 136واوچرز سکولوں میں تقریباً 4000طلباء و طالبات زیر تعلیم جن کو صوبائی حکومت کی جانب سے مفت تعلیم، کتابین اور یونیفارم فراہم کیا جارہاہے اور ان اسکولوں کے کروڑوں روپے بقایاجات ہے۔ اس سلسلے میں آل پرائیویٹ پارٹنرز سکول کے مالکان نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے ملاقات کی تھی جس میں وزیر اعلیٰ محمود خان نے ان کو ادائیگی کا وعدہ کیا تھا۔جس کو گزشتہ روز انہوں نے پورا کرتے ہوئے رقم ریلیز کردی۔ اس سلسلے میں ڈیڈک افس میں اجلاس ہوا جس میں واوچرز سکولز مالکان، ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر طلعت شاہ سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پرانہوں نے واوچر سکول مالکان میں بقایاجات کی مد میں ایک کروڑ چار لاکھ روپے کی رقم تقسیم کی جبکہ پورے صوبے کے لئے دس کروڑ روپے ریلیزکئے گئے ہیں، چیئرمین ڈیڈک کمیٹی فضل حکیم خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے کے نادار طلباء و طالبات کو مفت تعلیم کی فراہمی سمیت کتابیں اور یونیفارم بھی مفت دے رہی ہے اور صوبے کے 1030واوچرز سکولوں میں 86ہزار نادار طلباء و طالبات زیر تعلیم ہے جنکو مفت تعلیم کتابیں اور یونیفارم دے رہی ہے، انہوں نے کہا کہ یہ شروعات ہے اب جن جن اسکولوں کے بقایات جات ہے ان کو جلد بقایاجات ادا کئے جائیں گے۔

اس موقع پر ال پرائیویٹ پارٹنرز اسکول ایسو سی ایشن نے وزیر اعلیٰ محمود خان اور ڈیڈک چیئرمین فضل حکیم خان کا شکریہ اد اکیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More